"انسان کامل” کا مسئلہ ہمارے اصول دین کی دو اصلوں کے ساتھ مربوط ہے، ان میں سے ایک نبوّت اور دوسری امامت ہے اور "انسان کامل” ان دو اصلوں کا جامع اسم ہے۔ جب ہم ان دو اصلوں کی بات کرتے ہیں، تو ان کا جامع "انسان کامل” ہے، رہی یہ بات کہ اصول دین میں یہ ایک دوسرے سے علیٰحدہ ہیں تو اس کی وجہ وہ فرائض ہیں جو پیغمبر (ع) اور امام (ع) کے سپرد ہیں ورنہ دونوں کا منشا "انسان کامل” ہے، انسان کامل کسی مقام پر ظاہر ہو کر پیغمبر (ع) کا کردار ادا کرتا ہے اور کسی مقام پر امامت کے فرائض انجام دیتا ہے، لیکن دونوں کی حقیقت ایک ہے۔