پہلے اصول میں یہ مشخّص ہوا کہ امامت اور نبوت قدرت کے کارخانے میں قیادت، مرجعیت اور قضاوت کی طرح دو اجرائی منصب ہیں ۔ اب ان الٰہی مناصب کا ضامن کیا ہے (اور ان کا بھروسہ کس چیز پر ہے)؟ ممکن ہے کہ وسائل اور پراپیگنڈہ وغیرہ دنیوی عہدوں کی ضمانت فراہم کرتے ہوں لیکن ان الٰہی مناصب کا ضامن علم اور تقوا ہے اور اس سرمائے کی بنیاد پر افراد کو منصب دیا جاتا ہے ۔
اس ضامن کو "مقام ولایت” سے تعبیر کیا گیا ہے ؛ پس اگر سوال کیا جائے کہ مقام ولایت اور مقام نبوت و امامت کے مابین فرق کس چیز میں ہے؟