برصغیر میں شیعہ ادبا کے شعری منظوموں کی خدمات:  برصغیر پاک و ہند میں شیعہ شعراء نے بہت وسیع علمی ادبی سرمایہ اپنے نام کیا ہے اور ان میں بہت سے شعراء کو بلند و بالا ادبی مقام نصیب ہوا ہے یہاں بعض شیعہ ادباء کا تذکرہ کیا جاتا ہے تاکہ اس حوالے یہ تحقیق خالی نہ رہے ۔ ترجمہ دیوان ابو طالب حضرت ابو طالب نبی اکرم ﷺکے چچا اور آپ کی پرورش کرنے والی ذات والا صفات کا نام ہے ان کے ادبی اشعار کو ان کے دیوان کے عنوان سے شائع کیا گیا اور اس کا اردو ترجمہ بھی شائع ہوا ۔ اگرچہ امام علی ع کے مخالفین کی بعض احادیث میں ان کی مذمت وارد ہوئی لیکن انصاف پسندمسلمان محققین نے ان کی متواتراسلامی خدمات اور تاریخی حقائق و دیوان کے پیش نظر ان کا دفاع کیا اور اس عنوان سے جامع تحقیقات اور کتب و رسائل شائع کئے ہیں ۔برصغیر میں یہ موضوع بہت سے تحقیقات کا موجب بنا اور اس میں نہایت جامع تحقیق ڈاکٹر سید صداقت نے علمی طورپر کئی جلدوں میں تحریر کی اور حضرت ابو طالب کی اسلامی خدمات کو قرآن و سنت متواترہ اور تاریخی حقائق کی روشنی میں پیش کیا ہے ۔ ترجمہ دیوان امام علی ع حضرت امیر المومنین امام علی بن ابی طالب علیہ السلام نثر و نظم میں بلند پایہ ادبی مہارتوں میں معروف ہیں ان کی نہج البلاغہ اوردیگر کتب میں ادبی نثر معروف ہے اس کے ساتھ ان کے نام منسوب دیوان میں ان کے اشعار کو جمع کیا گیا جس کا اردو ترجمہ کیا گیا اور اسے شیعہ ادبی میراث کے طورپر پیش کیا گیا ہے ۔ دیوان اشعار اہل بیت ع اہل بیت ع نے مختلف مناسبتوں سے جو اشعار انشاء فرمائے ان کو جامع دیوان کی صورت میں جمع کرکے نشر کیا گیا ہے ۔ان اشعار کو مختلف ادبی کتب و رسائل سے جمع کیا گیا ۔اس کا ترجمہ اردو میں بعض محققین نے تحریر کیا ہے جو اپنے موضوع میں نہایت قابل قدر خدمت ہے ۔ دیوان حماسہ عربی ادب کا مشہور و معروف دیوان حماسہ بھی شیعہ ادیب کی تحریر ہے جس انہوں نے اپنی علمی اور ادبی مہارتوں سے عربی ادب کے شاہکار کے طور پر پیش کیا اور وہ مقبول عام ادب دیوانوں میں شمار ہوا اور اس کا ترجمہ و حواشی بھی اردو میں معروف ہیں.