علمی اختلاف ________ عملی اتحاد

۲ مطلب با کلمه‌ی کلیدی «insan kamil» ثبت شده است

"انسان کامل” کا مقامِ نبوّت و امامت سے تعلق (۲)

پہلے اصول میں یہ مشخّص ہوا کہ امامت اور نبوت قدرت کے کارخانے میں قیادت، مرجعیت اور قضاوت کی طرح دو اجرائی منصب ہیں ۔ اب ان الٰہی مناصب کا ضامن کیا ہے (اور ان کا بھروسہ کس چیز پر ہے)؟ ممکن ہے کہ وسائل اور پراپیگنڈہ وغیرہ دنیوی عہدوں کی ضمانت فراہم کرتے ہوں لیکن ان الٰہی مناصب کا ضامن علم اور تقوا ہے اور اس سرمائے کی بنیاد پر افراد کو منصب دیا جاتا ہے ۔

اس ضامن کو "مقام ولایت” سے تعبیر کیا گیا ہے ؛ پس اگر سوال کیا جائے کہ مقام ولایت اور مقام نبوت و امامت کے مابین  فرق کس چیز میں ہے؟

غلام رسول ولایتـی

انسان کامل” کا مقامِ نبوّت و امامت سے تعلق (۱)

"انسان کامل” کا مسئلہ ہمارے اصول دین کی دو اصلوں کے ساتھ مربوط ہے، ان میں سے ایک نبوّت اور دوسری امامت ہے اور "انسان کامل” ان دو اصلوں کا جامع اسم ہے۔ جب ہم ان دو اصلوں کی بات کرتے ہیں، تو ان کا جامع "انسان کامل” ہے، رہی یہ بات کہ اصول دین میں یہ ایک دوسرے سے علیٰحدہ ہیں تو اس کی وجہ وہ فرائض ہیں جو پیغمبر (ع) اور امام (ع) کے سپرد ہیں ورنہ دونوں کا منشا "انسان کامل” ہے، انسان کامل کسی مقام پر ظاہر ہو کر پیغمبر (ع) کا کردار ادا کرتا ہے اور کسی مقام پر امامت کے فرائض انجام دیتا ہے، لیکن دونوں کی حقیقت ایک ہے۔

غلام رسول ولایتـی